متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو مقامی وقت دوپہر 3:45 پر الشاومیخ اور سویہان میں درجہ حرارت 50.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث صحرائی علاقوں، اندرونِ ملک اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری تک اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 5 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں