متحدہ عرب امارات کے ویزا ایمنسٹی میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے.آئی سی پی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے 53 ویں یونین ڈے کی تقریبات کے ساتھ مل کر اور ملک کی انسانی اور مہذب اقدار کے مجسم ہونے کے طور پر کیا گیا ہے۔سرکاری ڈیڈ لائن کے آخری دنوں میں ملک بھر کے سروس سینٹرز کی طرف سے دیکھے گئے ٹرن آؤٹ میں اضافے کے باعث تاریخ میں توسیع کی گئی ہے.
یاد رہے کہ اس اسکیم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوا اور اسے 31 اکتوبر کو ختم ہونا تھا۔ ہزاروں افراد نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ویزا اسٹیٹس کو ریگولرائز کرایا۔ اماراتی حکام نے اس کے نتیجے میں اوور اسٹے کرنے والوں کو لاکھوں کے جرمانے سے چھوٹ دی۔اماراتی حکام کے مطابق ایکسپائرڈ ویزے والے افراد کو بغیر جرمانہ قانونی رہائشی بننے کا موقع دیا جا رہا ہے۔