متنازع علاقے میں بجلی گھر منصوبوں کے بھارتی فیصلوں پر چین کا اعتراض

چین اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے، متنازع علاقے میں بجلی گھر منصوبوں کے نئی دہلی کے فیصلوں پر بیجنگ نے اعتراض اٹھادیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے متنازع ریاست اروناچل پردیش میں بجلی گھر منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد چین نے بھارتی منصوبوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو جنوبی تبت میں تعمیری منصوبوں پر کام کرنے کا حق حاصل نہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے اروناچل پردیش میں 12 پن بجلی گھروں کےلیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اروناچل پردیش چین اور بھارت کے درمیان سرحدی متنازع علاقہ ہے۔ اروناچل پردیش کو بھارت اپنا علاقہ جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ قرار دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں