پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتادیا۔انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس میں سے ایک ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی بھی ہے۔اپنے پیغام میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ مسلسل کام کی وجہ سے انہیں بہت مرتبہ سفر کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ نیند پوری نہیں کرسکیں اور انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ سب کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ خود کی دیکھ بھال کرنا کبھی نہیں بھولیں۔آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں بہت ساری تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی ساری تصاویر شیئر کرنا پسند ہے۔مداحوں کی جانب سے آئمہ بیگ کےلیے دعائیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days