پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے استعفیٰ لیا جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے نواز شریف آئے وہ تو پورا نہیں ہوا تو وہ واپس لندن ہی جائے گا، نواز شریف کے ساتھ تو اسکے بھائی نے ہی ہاتھ کردیا، نواز شریف خود ہار گیا، جس کے بعد یہ سارے ہار گئے انکی صرف 17 سیٹیں ہیں۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہارنے پر نوازشریف وکٹری تقریر بھی کررہا تھا، سب ہنس رہے تھے، نواز شریف میں اخلاقی جرات ہو تو کہتے میں ہار گیا ہوں، پارٹی کے لوگ بتاتے ہیں نواز شریف بھائی سے ناراض اور مایوس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہارا ہوا شخص اسمبلی میں بیٹھ کر خود کو عوامی نمائندہ کہے تو یہ توہین ہے، مذکرات سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ان سے بات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم اپنے موقف سے ہٹ گئے۔