محسن نقوی کا ورلڈ کپ سے قبل خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے انعامات کا اعلان

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کیلئے جانے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کے ساتھ سری لنکا رخصت کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقہ کی کپتان کو ٹرافی دی. چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا مسلسل 2 سنچریاں سکور کرنے پر سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے جبکہ باقی تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10لاکھ فی کس دینے کا اعلان کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں آخری بال تک فائٹ کریں۔ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں