محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی کے وارے نیارے

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا
10 برس قبل شروع ہونیوالے سفر نےایک اور سنگ میل عبور کیا ہے،اللہ کے حضور سربسجود ہیں:محسن نقوی

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا،ملتان سلطانز کی بنیادی قیمت 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا۔نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ساتھ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے۔

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں مقابلہ ہوا۔ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کیلئے خریدلیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیا۔ ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاپی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ پاکستان۔ پاکستان کرکٹ۔ پی سی بی اور پی ایس ایل کیلئےفخر اور شکر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا 10 برس قبل شروع ہونے والے سفر نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے 245 کروڑ روپے میں ٹیم کی نیلامی پر اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔ ان کا۔کہنا تھا یہ کامیابی پاکستان کے بین الاقوامی برانڈ پی ایس ایل پر سرمایہ کاروں کا بے پناہ اعتماد کا اظہار ہے،آج پرامن اور کرکٹ سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے، ٹیم کی نیلامی جیتنے والی فرنچائز ولی ٹیکنالوجیز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا الحمدللہ پی ایس ایل آج دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکتا ستارہ بن چکا ہے۔