محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) — پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ وہ پہلی بار اس لیگ میں شرکت کریں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو اس وقت تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 میں پاکستان کے کئی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسامہ میر انٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کے لیے کھیلیں گے جبکہ نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ محمد رضوان کو ایک بار پھر پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ سے نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ انہیں اور کپتان بابراعظم کو سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے سے بی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں