محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں