مسی ساگا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) Peel District School Board کی جانب سے طالبعلم محمد فائق علی کو 2025 Award of Excellence – Community of Care سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اُن کی ہمدردی، قیادت اور کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کرنے کی شاندار صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

یہ ایوارڈ باقاعدہ طور پر ڈاکٹر ڈیوڈ گرین (Dr David Green) چیئر Peel District School Board کے ہاتھوں پیش کیا گیا جنہوں نے فائق کی خدمات اور قائدانہ اوصاف کو سراہا۔ڈاکٹر گرین نے کہا”ایسے نوجوان طلبا، جو دوسروں کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ہمارے تعلیمی نظام کی اصل طاقت ہیں۔ فائق علی کی کاوشیں اور اخلاقی اقدار قابلِ تحسین ہیں۔”

اس موقع پر محمد فائق علی کے والدمحمد شعیب نے کہا”یہ ایک باعثِ فخر لمحہ ہے۔ الفاظ میرے فخر اور خوشی کو مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتے۔ میرے بیٹے نے جس خلوص، محنت اور عزم کے ساتھ اپنی راہ بنائی ہے، وہ قابلِ تقلید ہے۔ یہ اعزاز اُس کی محنت کا پہلا سنگِ میل ہے۔”
یہ کامیابی نہ صرف محمد فائق علی کی ذاتی لگن کا مظہر ہے بلکہ یہ والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ادارے کی مشترکہ تربیت اور رہنمائی کا نتیجہ بھی ہے۔

