محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی احتجاج کو وسیع کرنے کا اعلان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کے احتجاج کو وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اس پر امن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دینگے،7اکتوبرکو قلعہ سیف اللہ، بلوچستان میں پر امن احتجاج ہوگا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ میں نے بارہا حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے، ہماری باتوں پرکسی نے سنجیدگی سےغور ہی نہیں کیا۔پی ایم اے پی کے سربراہ نے کا کہنا ہے کہ اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے، اب اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔جلسے میں اسلام آباد کی موجودہ صورتحال سے بلوچستان کے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے ساتھ آگے کا اپناسفر جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں