محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

17 سے 19 جولائی کے دوران بلوچستان کے مختلف میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون ہواؤں کے باعث کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں