سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر معذرت کی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا تھا۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی لکھا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔جسٹس منصور علی شاہ کے خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی نقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سر تھامس مور کہتے ہیں ’جب سیاستدان اپنے عوامی فرائض کی خاطر اپنے ذاتی ضمیر کو ترک کر دیتے ہیں، تو وہ اپنے ملک کی تباہی کی جانب مختصر راستہ پر رہنمائی کرتے ہیں‘۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اقتدار میں رہتے ہوئے اکثر بھول جاتے ہیں کہ اس ملک کے لوگ ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا ہے۔