مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی نظرثانی درخواست کو رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو 312 نمبر الاٹ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے فیصلہ سنایا تھا۔

فل کورٹ بینچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں