مدینہ منورہ میں کتاب میلہ،سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے مدینہ کتاب میلہ 2024 میں آنے والے وزیٹرز میں قرآن پاک کے چار ہزار 200 نسخے تقسیم کیے ہیں,300 سے زائد پبلشرز کی شرکت-سعودی عرب کے شہر مدینہ میں تیسرا مدینہ کتاب میلہ شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جاری مدینہ کتاب میلے میں 300 سے زیادہ عرب اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے اور ایجنسیوں نے ، ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن کی جانب سے میلے میں 200 پویلین کا اہتمام کیا گیا ہے۔- کتاب میلہ میں ورکشاپس، لائیو ڈرامے، شاعری، ثقافتی پروگرام اور بچوں کے لیے انٹرایکٹو تقریبات شامل ہیں جو ادبی دنیا میں ایک ونڈو پیش کرتے اورمملکت کی ثقافتی ترقی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔بچوں کے لیے ایک الگ پویلین کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں تعلیمی و فنی مہارت پر مبنی سرگرمیاں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کتاب میلہ میں وزارت اسلامی امور کے پویلین میں قرآن پاک کے نسخے نمائش کے لیے رکھے گئے جس میں 77 سے زیادہ بین الاقوامی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی طباعت کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔یہ نمائش دنیا بھر کے مسلمانوں تک قرآن پاک کے تحفظ اور اس کی ترویج کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔