مذاکرات میں ابھی سنجیدہ گفتگو کا دور شور نہیں ہوا:شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں ابھی سنجیدہ گفتگو کا دور شور نہیں ہوا، جب سنجیدگی نظر آئی تو ڈیڈلائن کی بات بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی جا سکتی ہے۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم نے کمیٹی میں بھی 26 نومبر کے شہیدوں کے لیے انصاف مانگا ہے، تحریری مطالبات دینے پر مسئلہ نہیں بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات درکار ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ سارے جھوٹے کیسز تو ان ہی کے بنائے ہوئے ہیں، ہم ان سے کہتے ہیں کہ عدالتی عمل پر اثر انداز نہ ہو، بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل یا ڈیمانڈ نہیں رکھی، یہ بریت کا کیس ہے فیصلہ کچھ بھی ہو مذاکرات کا عمل ہماری طرف سے معطل نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیس میں سزا کا فیصلہ ہوا تو بات مئی سے آگے چلی جائے گی، کیس کے فیصلے کو ہم مذاکرات کے ساتھ نتھی نہیں کر رہے، یہ کہتے ہیں ایک طرف مذاکرات دوسری طرف سول نافرمانی، میں نے کہا ایک طرف مذاکرات دوسری طرف چیئرمین کو سزا، ہم نے کوئی اعتراض کیا ہے؟ آپ کو کیوں ہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں