مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے وسیع اصلاحات متعارف کرائی جائے گی:سر کئیر اسٹارمر

لندن(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے بیوروکریسی کے خاتمے کیلئے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کرکے جمہوری کنٹرول میں ہیلتھ سروس لانے کا اعلان کردیا . سر کیئر اسٹارمر کا ہل میں خطاب میں کہامریضوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے وسیع اصلاحات متعارف کرائی جائے گی.ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں پاؤنڈ سے متعلق فیصلے پبلک باڈی کو نہیں لینے چاہیں.

گزشتہ ٹوری حکومت نے این ایچ ایس انگلینڈ کو مرکزی حکومت کے کنٹرول سے زیادہ آزاد کرکے غلطی کی تھی.انہوں نے مزیدکہاکہ غیر مرکوز اور زیادہ پھیلا ہوا این ایچ ایس انگلینڈ بری طرح سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کررہا ہے.سرخ فیتہ کو ختم کرکے ہیلتھ سروس میں تبدیلی لانے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گا.

ہیلتھ سیکرٹری نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا این ایچ ایس انگلینڈ کو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ میں تبدیل جانے کا کام دو سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں. ویس اسٹریٹنگ کاکہناتھا کہ آج حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے نیم سرکاری ادارے کو ختم کرنے کا اعلان کررہے ہیں. این ایچ ایس انگلینڈ اور سوشل کیئر کے عملے کی مجموعی تعداد 18,600 کو نصف کرنا چاہتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں