مریم نوازکالبرٹی اسکوائر پر ہونیوالا میگا بسنت شو منسوخ کرنے کااعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7فروری کو بسنت سے متعلق اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔