پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا بہت اچھا رہا، صحافیوں سے تفصیلی گفتگو ایک دو دن میں کروں گا۔ لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے مریم نواز کے لندن آنے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن آرہی ہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ انشاء اللّٰہ۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف امریکا سے گزشتہ روز واپس لندن پہنچے تھے، جہاں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف محنت کررہے ہیں، ملک کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے۔قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کررہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔