مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں، ذاکر نائیک

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے خوش ہوں اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں