مسی ساگا،سٹریٹس وِل سےریچی والڈیز نےلبرلز کیلئے اپنی نشست برقرار رکھی

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) لبرل پارٹی کی امیدوار ریچی والڈیز نے 2025 کے وفاقی انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد ایک بار پھر مسی ساگا—سٹریٹس وِل سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وہ 2021 میں پہلی بار اس حلقے سے منتخب ہوئی تھیں اور اب انہوں نے دوسری مدت کیلئےعوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 216 میں سے 213 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے پر والڈیز نے 29425ووٹ حاصل کیے جو 51.1 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ان کی قریبی حریف، کنزرویٹو پارٹی کی ممتاز امیدوار سو میکفینڈن نے 26016ووٹ حاصل کیے، جو 45.2 فیصد ووٹوں کے برابر ہے۔

ریچی والڈیز وفاقی کابینہ میں وزیر برائے چھوٹے کاروبار کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں اور حال ہی میں چیف گورنمنٹ وِپ کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔ ان کی قیادت میں حلقے میں چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی، افورڈیبل ہاؤسنگ کے اقدامات، اور کمیونٹی کی شمولیت کو بھرپور فروغ ملا۔

اپنی فتح کے بعد والڈیز نے کہا”یہ کامیابی میری کمیونٹی کی فتح ہے۔ میں مسی ساگا—سٹریٹس وِل کے ہر فرد کی نمائندگی جاری رکھوں گی اور ہماری معیشت، نوجوانوں اور کاروباری برادری کیلئےمزید اقدامات کروں گی۔”

اپنا تبصرہ لکھیں