مسی ساگا،مالٹن کے عوام کے اعزاز میں ایم پی پی دیپک آنندکا استقبالیہ

مسی ساگا، اونٹاریو( باباعرفان ملک سے)ایم پی پی دیپک آنندنے اپنے حلقے مالٹن کے رہائشیوں کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار کمیونٹی استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا تھا۔اس یادگار شام میں پرتکلف عشائیہ، خوبصورت موسیقی، پرجوش تقاریر اور خوشگوار ماحول نے کمیونٹی کی یکجہتی کو مزید تقویت بخشی۔

تقریب میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جن میں وزیر اسٹیفن، سینیٹر آشا اور دیگر معززین شامل تھے۔ میڈیا کی بھرپور کوریج نے اس تقریب کو مزید اہمیت بخشی۔ایم پی پی دیپک آنندجو حالیہ 2025 صوبائی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر چکے ہیں نے ایک بار پھر اپنی کمیونٹی سے وابستگی اور خدمت کے جذبے کو اجاگرکرنے کااعادہ کیا۔

بطور مشیر وہ مسلسل دیانتداری، اخلاص اور وژن کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کیلئےکام کر رہے ہیں۔ایم پی پی دیپک آنند کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے میڈیا، کمیونٹی رہنماؤں اور عوام کیلئےاس خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔یہ تقریب کمیونٹی کی ترقی، اتحاد اور باہمی احترام کی ایک شاندار مثال تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں