مسی ساگا:ایرن ملز ٹوائے اینڈ فوڈ ڈرائیو: دسمبر میں خوشیاں بانٹنے کی مہم

مسی ساگا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) ایرن ملز یوتھ سینٹر، ایڈن فوڈ فار چینج، اور ممبر آف پارلیمنٹ مسی ساگا-ایرن ملز، اقراء خالد مل کر اس دسمبر میں ‘ایرن ملز ٹوائے اینڈ فوڈ ڈرائیو’ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد مقامی کمیونٹی میں خوشیاں پھیلانا ہے۔

منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے کھلونے اور خراب نہ ہونے والی خوراک عطیہ کریں۔ عطیات جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 دسمبر ہے۔

عطیاتRidgeway 41-3184 Dr. Mississauga, ON L5L 5S7 پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ اقدام ان اداروں کے عزم کا حصہ ہے کہ وہ معاشرتی مسائل کو حل کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کام کریں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ “آئیے اس دسمبر میں مل کر خوشیاں بانٹیں”۔