مسی ساگا:شدید گرمی کی لہر ،درجہ حرارت36درجہ تک پہنچ گیا ،شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

ٹورنٹو،مسی ساگا(نمائندہ خصوسی)ٹورنٹو میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے.جس کے نتیجے میں انوائرنمنٹ کینیڈا نے ہیٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے.Humidex ویلیو 42 سے 46 کے درمیان ریکارڈ کی جا سکتی ہے.رات کا درجہ حرارت بھی 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا.

آئندہ دنوں کا موسمی جائزہ
اتوار 22 جون: گرم اور قدرے ہوا دار، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34°C
پیر 23 جون: جزوی طور پر ابر آلود، شدید گرم اور مرطوب، 33°C
منگل 24 جون: انتہائی مرطوب، دوپہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، 31°C
بدھ 25 جون: بادلوں کا راج، ہلکی بارش اور مقامی طوفان کا امکان، 25°C
جمعرات 26 جون: مکمل بادل، وقفے وقفے سے بارش اور ممکنہ طوفان، 22°C
جمعہ 27 جون: جزوی بادل، دوپہر میں ہلکی بارش، 22°C
ہفتہ 28 جون: مرطوب موسم، ہلکی دھوپ، 24°C

انوائرنمنٹ کینیڈا کی تنبیہ
“یہ سال کی پہلی بڑی ہیٹ ویو ہےجو ہفتے کے وسط تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خطرناک درجہ حرارت اور نمی کی سطح سے ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے شدید خدشات لاحق ہیں۔ بزرگ شہریوں، بچوں، تنہا رہنے والوں اور حساس طبقات پر خاص توجہ دی جائے۔”

محکمے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں براہِ راست نکلنے سے گریز کریں،ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،ایئرکنڈیشنڈ یا ٹھنڈی جگہوں پر قیام کریں،بچوں یا پالتو جانوروں کو گاڑی میں ہرگز نہ چھوڑیں.

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 911 پر کال کریں.

ہیٹ اسٹروک کی علامات میں سر درد، متلی، بے ہوشی، جلد کا سرخ ہونا، تیز نبض اور ذہنی الجھن شامل ہیں. مقامی کولنگ سینٹرز، لائبریری، یا کمیونٹی سینٹرز میں قیام کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے.

مزید تفصیلات اور احتیاطی تدابیر کیلئے انوائرنمنٹ کینیڈا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://www.canada.ca/en/services/environment/weather.html

اپنا تبصرہ لکھیں