السلام علیکم!
میں نینا تانگری، صوبائی رکنِ اسمبلی برائے مسی ساگا اسٹریٹس ویل اور اونٹاریو کی ایسوسی ایٹ وزیر برائے چھوٹے کاروبار، آج مسی ساگا اسٹریٹس ویل اور پورے اونٹاریو میں پاکستانی برادری کے ساتھ پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا جشن منانے میں شامل ہوں۔
مسی ساگا کو اس بات پر فخر ہے کہ یہاں ایک متحرک اور فعال پاکستانی کمیونٹی آباد ہے، جن کی روایات، کاروباری صلاحیت اور شہری خدمات ہمارے صوبے کو مزید مضبوط اور خوشحال بنا رہی ہیں۔ چھوٹے کاروباروں سے لے کر ثقافتی تنظیموں تک، آپ کی کاوشیں ایک زیادہ متنوع، پُررونق اور شمولیت پر مبنی اونٹاریو کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
میں اس اہم دن کے موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ یہ جشن فخر، اتحاد اور خوشیوں سے بھرپور ہو۔
یومِ آزادی مبارک!

