مسی ساگا:چوہدری جاوید گجر کا’SKANS‘کےعامرقریشی کے اعزاز میں عشائیہ

سینئر صحافی محسن گورایہ،رانا اشرف، اشرف خان لودھی سمیت دیگر دوستوں کی خصوصی شرکت

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچوہدری جاوید گجر نے’SKANS‘کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامرقریشی کےاعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیہ میں پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی محسن گورایہ ، ’جنگ نیوزکینیڈا‘کے اشرف خان لودھی،رانا اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔

سپائس ولامیں ہونے والی اس تقریب میں شرکاء نے دوستانہ ماحول میں ملاقاتیں کیں اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کیا۔ عشائیے کے دوران کھانوں اور گفتگو کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔