مسی ساگا میں کرسمس ڈے 2025کے موقع پر کیا کھلا، کیا بند رہے گا

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) سٹی آف مسی ساگا، ریجن آف پیل، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس ڈے جمعرات 25 دسمبر 2025 کو مسی ساگامیں زیادہ تر کاروباری، سرکاری اور عوامی ادارے بند رہیں گے تاہم کچھ مقامات اور سہولیات محدود اوقات میں کھلی رہیں گی۔

اطلاعات کے مطابق کرسمس کے روز چھوٹے گروسری اسٹورز جن میں ربّا (Rabba) شامل ہے، بیشتر کنوینینس اسٹورز، مسی ساگاچائنیز سینٹر (888 ڈنڈاس اسٹریٹ ایسٹ) کے بعض اسٹورز اور ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر شاپرز ڈرگ مارٹ اسٹورز بھی صارفین کیلئےدستیاب ہوں گے۔

سیلیبریشن اسکوائر آئس رِنک دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک (موسم کی اجازت سے) کھلا رہے گا۔ کچھ ریسٹورنٹس، جن میں مینڈرین اور میڈو اسکوائر ون شامل ہیں، بھی کھلے ہوں گے، تاہم شہریوں کو روانگی سے قبل تصدیق کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سینما گھر اور وائن ریک (ایم سٹی، دوپہر 12 سے شام 8 بجے تک) کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب اسکوائر ون شاپنگ سینٹر، ایرن ملز ٹاؤن سینٹر، ڈکسی آؤٹ لیٹ مال، شیراڈن سینٹر، میڈووَیل ٹاؤن سینٹر اور مسی ساگا کے باہر واقع بڑے شاپنگ مالز جن میں برامیلیا سٹی سینٹر، ٹورنٹو پریمیئم آؤٹ لیٹس، وان ملز، شیروے گارڈنز، یارکڈیل اور ایٹن سینٹر شامل ہیں، بند رہیں گے۔

اسی طرح میٹرو، لوبلاز، لانگوز اور ہول فوڈز جیسے بڑے گروسری اسٹورز، ہارٹ لینڈ ٹاؤن سینٹر اور دیگر پاور سینٹرز بھی بند ہوں گے۔ سٹی ہال سمیت تمام سرکاری دفاتر، بینک، لائبریریز، کمیونٹی سینٹرز، ایل سی بی او، دی بیئر اسٹور اور کینیڈا پوسٹ (کوئی میل پک اپ یا ڈیلیوری نہیں) بند رہیں گے۔

مسی ساگا311 سٹیزن کانٹیکٹ سینٹر 25 اور 26 دسمبر کو بند رہے گا۔ ریجن آف پیل کی بیشتر سروسز 25 دسمبر سے بند ہو کر 2 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، جن میں سروس پیل کاؤنٹرز، ڈینٹل سروسز، چائلڈ کیئر، ہاؤسنگ، انکم اور سوشل سپورٹس شامل ہیں۔ تمام ہیلتھی سیکسوالیٹی کلینکس 25، 26 دسمبر اور یکم جنوری کو بند رہیں گے۔

کوڑا کرکٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 25 اور 26 دسمبر کو گاربیج اور ری سائیکلنگ کلیکشن نہیں ہوگی، جبکہ باقی ہفتے میں کلیکشن دو دن تاخیر سے ہوگی۔ کمیونٹی ری سائیکلنگ سینٹرز بھی 25 اور 26 دسمبر کو بند رہیں گے۔

ٹرانزٹ کے مطابق MiWay 25 دسمبر کو اتوار اور 26 دسمبر کو ہفتہ کے شیڈول پر چلے گی، جبکہ GO ٹرانزٹ دونوں دن ہفتہ کے شیڈول کے مطابق سروس فراہم کرے گی۔ ٹرانس ہیلپ کی تمام ٹرپس 24 دسمبر شام 7 بجے تک بک کروانا لازمی ہوگا، بسیں 25 اور 26 دسمبر کو صبح 6 سے رات 1 بجے تک چلیں گی، جبکہ ٹرانس ہیلپ آفس 25 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہے گا۔

حکام نے شہریوں کو کرسمس تعطیلات کے دوران احتیاط اور پیشگی منصوبہ بندی کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔