مس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ کو شوہر نے قتل کر کے بلینڈر میں ڈال کر جوس بنادیا

مس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کو اس کے جنونی شوہر نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا بعدازں اس کی لاش کو بلینڈر میں ڈٓال کرجوس بنادیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ کرسٹینا جوکسیمووچ جو کہ مس یونیورس مقابلے کی سابقہ فائنلسٹ ہیں، انھیں 13 فروری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل سے تقریباً دو میل جنوب مغرب میں بننگن کے علاقے میں اپنے گھر کی لانڈری کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

دو بچوں کی ماں کرسٹینا کو اس کے شوہر ’تھامس‘ نے قتل کیا جبکہ اس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، تھامس نے اعتراف کے باوجود رہائی کی اپیل کی تھی۔مجرم نے عدالت میں اپنے دفاع میں کہا کہ ’گھبراہٹ میں‘ اس نے بیوی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن لوزان کی ایک وفاقی عدالت نے اس کے بیان کو مسترد کردیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلا کہ کرسٹینا کو کپڑے دھونے کے کمرے کے اندر جیگس بلیڈ، چاقو اور باغیچے کی کینچی کا استعمال کرتے ہوئے ٹکڑے کرنے سے پہلے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔سوئس اخبار بی زیڈ باسل کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ مجرم نے اپنی بیوی کے جسم کے کئی حصوں کو بلینڈر میں بلینڈ کرکے کیمیکل میں تحلیل کر دیا۔

تھامس نے دعویٰ کیا کہ مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی سابق فائنلسٹ نے چاقو سے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،اگرچہ میڈیکل فرانزک رپورٹس اس سے متصادم ہیں۔تھامس میں ذہنی بیماری کے ٹھوس اشارے موجود ہیں، تفتیش کار اسے افسوسناک رجحانات کا حامل قرار دیا ہے۔اپنا کیس تھامس کینٹونل کورٹ میں لے گیا تھا، تاہم وہاں بھی اس کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے وفاقی سطح پر اپنی اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں