مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، امریکی جنگی بحری بیڑہ روز ویلٹ خلیج فارس روانہ

ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے جنگی بحری بیڑہ روز ویلٹ خلیج فارس کی طرف روانہ کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 بمبار جہاز بھی موجود ہیں، بحیرہ روم میں اسرائیل کے نزدیک امریکی جنگی جہاز پہلے سے موجود ہے۔

امریکی جاسوس طیاروں کی بھی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل کے قریب امریکی بیڑے میں 4 ہزار میرینز کی نفری موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں