کولمبو (سری لنکن میڈیا) مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سری لنکا اور افغانستان کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ملتوی کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری کشیدگی کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ حکام نے سیریز کی ممکنہ منسوخی پر غور شروع کر دیا ہے۔
سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا نے سیریز کی منسوخی کے حوالے سے ابتدائی طور پر آگاہی دے دی ہے، تاہم باضابطہ اعلان ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک شیڈول ہے۔

