مشرق وسطی میں کشیدگی: کینیڈا اور فرانس کی اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر فرانس اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کےلیے ایڈوائزری جاری کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بغیر کسی وارننگ کے سیکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، اگر مسلح تصادم شدت اختیار کرتا ہے تو اس سے سفری صلاحیت متاثر ہوگی۔

ادھر فرانس نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

سفری ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر فرانسیسی شہری لبنان کا سفر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں