’مشن مکمل‘، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، جس کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم نے وزیراعظم شہباز شریف اور پھر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔سرفراز احمد نے انسٹا اسٹوری میں لکھا، ’اسلام و علیکم سر، سرفراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘، جس کے بعد یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔