مشی خان کے بعد مدیحہ رضوی بھی فیشن ڈیزائنرز پر برس پڑیں

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان کے بعد اداکارہ مدیحہ رضوی بھی نجی ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک فیشن ڈیزائنرز پر برس پڑیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واہِیات لباس کو بہترین قرار دیئے جانے پر لعنت بھیج دی۔انہوں نے نجی فیشن میگزین کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا، جو اس سے قبل مشی خان نے بھی شیئر کی تھی، جس میں نجی ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک فیشن ڈیزائنرز کو بہترین قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے ایسے فیشن کو بہترین قرار دینے والوں پر لعنت بھیج دی۔انہوں نے وائرل پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لعنت ایسے ملبوسات پر اور ان کو ایوارڈ دینے پر ، یہ ایجنڈا آپ پروموٹ کرلیں، عوام کو بےوقوف بنانا بند کریں‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل مشی خان نے بھی ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک مردوں کے فیشن ڈیزائنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں