مشی گن: حکومتی فنڈنگ کی میعاد آج رات ختم، شٹ ڈاؤن کی تیاری کا الرٹ جاری

مشی گن(نمائندہ خصوصی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ بل کانگرس میں مسترد۔ حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلانے لگا۔بل کے خلاف 235 جبکہ حمائت میں صرف 174ووٹ آئے۔ تاہم دی پبلکن اسپیکر مائیک جانسن کی طرف سے رات گئے تک بل کی منظوری کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی مالیاتی بحران سے ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن سے ایک دن پہلے، ایوان نے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے آپریشنز کو فنڈ دینے اور قرض کی حد کو معطل کرنے کے نئے منصوبے کو مسترد کر دیا، کیونکہ ڈیموکریٹس اور 38 ریپبلکنز نے ان کے اچانک مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ بل کی منظوری سے حکومت کو تقریباً 6.2 ٹریلین ڈالر کی موجودہ سالانہ شرح پر نئے فنڈز فراہم ہوں گے جن میں طوفان سے متاثرہ ریاستوں کیلئے100 بلین ڈالر کی اضافی امداد اور کسانوں کیلئے مزید 10 بلین ڈالر کے ساتھ ساتھ 14 مارچ 2025 تک کیلئےدیگر حکومتی اخراجات بھی شامل ہیں بل پاس نہ ہونے کی صورت میں مکمل حکومتی شٹ ڈاؤن کیلئے آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ نے جمعہ کی صبح وفاقی ایجنسیوں کو حکومتی شٹ ڈاؤن کی تیاری کیلئے الرٹ کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں