مصر: انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ سپیس ایکسپو کے آغاز پر ائیر شو کا انعقاد

مصر میں انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ سپیس ایکسپو کے آغاز پر ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے جہازوں نے فضا میں خوب کرتب دیکھائے .مصر کے علاقے الامین میں انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ سپیس ایکسپو میں دنیا بھر کے ممالک شریک ہیں ایکسپو کے آغاز پر شاندار ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر،سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی فضائیہ کے طیاروں نے شرکت کی اور فضا میں طیاروں نے خوبصورت فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے اور فضا کو قوس وقزع کے رنگوں سے بھر دیا اس موقعہ پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں.

اپنا تبصرہ لکھیں