مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی اغواء، ضلعی جنرل سیکریٹری مہر جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظفر گڑھ کے ضلعی جنرل سیکریٹری مہر جاوید نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

مہر جاوید کے مطابق معظم خان جتوئی کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد لے گئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات 3 بجے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے 25 افراد دیوار پھلانگ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

جمشید دستی نے کہا کہ گزشتہ رات 3 بجے 25 افراد دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوئے، گھر کے باہر موجود افراد نے مجھ پر فائرنگ کی مگر میں محفوظ رہا۔

دوسری جانب مظفر گڑھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کے گھر پر کارروائی سے اظہار لاتعلقی کیا۔

یاد رہے کہ معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں