پاکستانی اور کینیڈین کمیونٹی میں چند دوست ایسے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کو سیاسی طور پر Mobilize کیا ہواہےاور ان دوستوں کی کاوشوں کی بدولت ہمارے لوگوں کی موجودگی فیڈرل، صوبائی اور میونسپلٹی لیول پر ہے.کمیونٹی کو سیاسی طور پر Mobilize کرنے والے دوستوں میں سے ایک نام مظہر شفیق کا ہے۔
ہم سب کویہ سن کر خوشی ہوئی کہ مظہر شفیق کو اسکاربورو سینٹر سے اونٹاریو لبرل پارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے.ہم سب مظہر شفیق کو اسکاربورو سینٹر سے اونٹاریو لبرل پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہیں اس کامیابی پر دل سے مبارکباداور یہ کمیونٹی کیلئےایک شاندار موقع ہے، اور ہم سب ان کے انتخابی مہم اور مستقبل کے منصوبوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں.