معروف اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر راجا مطلوب طاہر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)معروف ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر راجا مطلوب طاہر اسلام آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو شدید حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

راجا مطلوب طاہر کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی میڈیا اور سوشل میڈیا حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی۔ وہ معروف صحافی اقرار الحسن، وسیم بادامی سمیت میڈیا انڈسٹری کے کئی نمایاں چہروں کے قریبی دوست تھے۔ ساتھی صحافیوں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرحوم کیلئے دعاؤں اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

راجا مطلوب طاہر کو ایک متحرک، بے باک اور مقبول اینکر کے طور پر جانا جاتا تھا، انہوں نے کم وقت میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی اچانک وفات کو میڈیا انڈسٹری کیلئےبڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔