سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل کی وفات، تدفین فلاڈیلفیا (امریکہ) میں ہوگی
فلاڈیلفیا (نمائندہ خصوصی) — ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ایڈووکیٹ چوہدری مسعود احمد گھمن رضائے الٰہی سے فلاڈیلفیا، امریکہ میں انتقال کر گئے۔
چوہدری مسعود احمد گھمن نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے مختلف عدالتوں میں 60 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ دیانت، علم و تجربے کے باعث وکلا برادری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بدھ کے روز فلاڈیلفیا (امریکہ) میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم پسماندگان میں صاحبزادے چوہدری عثمان علی گھمن، مسزحمیرا بیگ،عامر بیگ،محمد علی گھمن، مسزسمیرا اور عمر مان کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

