معروف گلوکارہ و اداکارہ مسرت نذیر کی 84ویں سالگرہ اتوار کو منائی گئی ۔ان کی پیدائش13 اکتوبر 1940ء کو لاہور میں ہوئی۔ مسرت نذیر کے والدین کشمیری نژاد پنجابی تھے۔ان کے والد خواجہ نذیر احمد، لاہور میونسپل کارپوریشن میں ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتے تھے ۔ مسرت نذیر کے نغمے 1950 ء کی دہائی کے اوائل میں ریڈیو پاکستان سے نشر ہونا شروع ہو گئے۔ انہوں نے صدا کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ مسرت نذیر کو تمغہ حسن کارکردگی کے ساتھ ساتھ متعدد مرتبہ نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days