مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام کے پی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے، مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ایک دن کی سیاست کے لیے خیبر پختونخوا میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، کبھی ڈیم بند کرنے اور گرڈ اسٹیشن پر قبضے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم اور گرڈ اسٹیشن کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں