مقابلہ حسن میں بیٹی چوتھے نمبر پر آنے پر ججز پر فائرنگ کی کوشش: پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا

جنوبی امریکی ملک برازیل میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں شریک لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھے نمبر پر آنے پر ناراض ہوکر ججز پر فائرنگ کی کوشش کی لیکن پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ 28 جولائی کو برازیل کے شہر التمیرا میں ہونے والے بیلے دا ایسکولا دا ریہنا مقابلہ حسن کے موقع پر پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مقابلہ ختم کے چند گھنٹے کے بعد مقابلے میں شریک سیباستیاؤ فرانسیسکو نامی لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کو چوتھے نمبر پر رکھنے اپنی ناراضگی اور بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے ججز کے فیصلے اور جانچنے کے طریقہ پر سوال اٹھائے۔

اسکا کہنا تھا کہ اگر منصفانہ طور پر شرکا کو جانچا جاتا تو اسکی بیٹی مقابلہ جیت لیتی۔

حالانکہ مقابلے مقام پر پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس بھی موجود تھی لیکن لڑکی کے والد نے ان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا گن نکال کر ایک جج کو شوٹ کرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر پولیس کی جانب سے فائرنگ سے مذکورہ بالا شخص مارا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں