یروشلم(ایجنسیاں)مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسیحی صہیونیت ایک خطرناک اور نقصان دہ نظریہ ہے۔ یروشلم کے مختلف چرچوں کے پیٹریارک اور رہنماؤں نے اس نظریے کی سخت مذمت کی ہے۔مسیحی رہنماؤں کے مطابق مسیحی صہیونیت مقدس سرزمین پر عیسائیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے اور یہ عوامی سطح پر گمراہ کن معلومات پھیلاتی ہے۔
یروشلم کے عیسائی رہنما منتر اسحاق نے سوشل میڈیا پر اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسیحی برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ نظریہ مسیحیوں کو اسرائیل کی حمایت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صہیونیت کا نظریہ فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی افراد کے حقوق کو تسلیم نہیں کرتا۔

