مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی شرانگیزی، مسجد کو آگ لگا دی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد پر حملہ کر کے بےحرمتی کی اور آگ لگا دی۔الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت کے شمال میں واقع گاؤں میں مسجد پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی آباد کاروں نے الولیدین مسجد پر دھاوا بولا اور دیواروں پر توہین آمیز نعرے لکھے۔

اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد میں توڑپھوڑ بھی کی اور بعد میں آگ لگا دی۔فلسطینی حکام نے مسجد پر حملے کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کو اسرائیلی وزرا اس قسم کے حملوں کی ہدایت کرتے ہیں یہودی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج باقاعدہ سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

انسانی حقوق تنظیمیں اسرائیلی حکومت پر یہودی آبادکاروں کو اکسانے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد پر حملے کے واقعے پر اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی تحفظ کےنظام کو فعال کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں