سرنگری: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نیتجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے قافلے کی گاڑی پر حملہ بارہ مولا میں کیا گیا جس میں دو اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے۔
حملے سے قبل قابض فوج نے اسی ضلع میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔جولائی میں مقبوضہ جموں و کمشیر کے ضلع ڈوڈا میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
قابض فوج اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4 اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔واقعے کے بعد ڈوڈا اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی اور قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی تھی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔