ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انیل کلدیپ مہتا نے مبینہ طور پر 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انیل مہتا نے واقعی خودکشی کی ہے یا پھر ان کا قتل ہوا ہے کیونکہ خودکشی سے قبل انہوں نے کوئی خط نہیں چھوڑا۔

اب ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق بالکونی سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں ان کی دائیں ٹانگ اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید فریکچر ہوا تھا جو ان کی موت کا سبب بنا۔

خیال رہے کہ انیل مہتا نے خودکشی سے قبل اپنی بیٹیوں ملائکہ اور امریتا اروڑا کو آخری فون کال کی تھی۔فون کال پر انہوں نے اپنی بیٹیوں سے کہا تھا کہ میں بیمار اور تھکا ہوا ہوں، اس کے بعد فون کال کٹ کر کے فون بند کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر ضروری قانونی اقدامات کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کی جانب سے اس حوالے سے قریبی رشتے داروں، پڑوسیوں اور انیل مہتا کے ڈاکٹر سے تفتیش کا جاری ہے جبکہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں