ملتان ٹیسٹ:پاکستان نے 4 وکٹ پر 328 رنز بنالئے،شان اور عبداللہ کی سنچریاں

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالئے۔

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود رہے۔

کپتان شان مسعود نے 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 102 رنز بنائے، شان اور عبداللہ نے دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم 30 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو اپنے ریگولر کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں۔ وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹیم پاکستان:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد

ٹیم انگلینڈ:
اولی پوپ (کپتان)، زک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی اسمتھ، کرس ووکس، بریڈن کرس، گس آٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے.اس سیریز سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ سیریز میں اپنی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔پاکستان نے اپنی سر زمین پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں