ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 152 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف مشکلات کا شکار ہوگئی، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف اب بھی 115 رنز کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔

عبداللّٰہ شفیق اننگز کی پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کے گس ایٹنکسن، برائیڈن کرس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگ 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔

انگلینڈ نے آج پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنائے اور اننگ ڈیکلیئر کی، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔

آج دن کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔

کچھ دیر بعد انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان پر برتری بھی حاصل کرلی تھی۔

آج کے دن انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری۔

انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں