ملکی تاریخ میں پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کیلئے تیار

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی دو پلیئرز کو مالدیپ میں ہونے والی ویمن والی بال لیگ کیلئے سائن کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کپتان عذرا فاروق اور نائب کپتان مقدس بخاری 25 جولائی سے شروع ہونے والے ایم زیڈ سی لیڈیز کپ میں شریک ہوں گی۔

مالدیپ کے کلب الفوز نے اس ایونٹ کیلئے عذرا فاروق اور مقدس بخاری کو سائن کیا ہے۔ دونوں کو ایک ماہ کے کنٹریکٹ پر سائن کیا گیا ہے۔

عذرا فاروق کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی پلیئرز کو ملک سے باہر کسی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان ویمن والی بال ٹیم کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں