ملک میں بے یقینی پھیلانے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں شہباز شریف نے ملکی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کو بھی میڈیا حکمت عملی مؤثر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام، بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے، حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں منظم مہم کے توڑ کے لیے حکمت عملی پر توجہ دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایوان بالا کو جمہوری اقدار، باوقار ماحول کےلیے تمام منتخب ایوانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی سربراہی میں امورخارجہ کمیٹی پاکستان کے مثبت تشخص کے لیےخصوصی توجہ دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں